
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 30 نومبر 2025
بھارتی کرکٹر روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور اس فہرست میں پاکستان کے لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں روہت شرما نے 57 رنز کی اننگز کھیلی جس دوران انہوں نے 3 شاندار چھکے لگائے۔ ان چھکوں کے ساتھ ہی ان کے ون ڈے کرکٹ میں مجموعی چھکوں کی تعداد 352 ہوگئی جبکہ شاہد آفریدی 351 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق:
-
روہت شرما نے یہ کارنامہ 269 اننگز میں انجام دیا۔
-
شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر میں 369 اننگز میں 351 چھکے لگائے تھے۔
چھکوں کی اسی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا تیسرا نمبر ہے جن کے کھاتے میں 331 چھکے درج ہیں۔
اگر تمام فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی) کو ملا کر دیکھا جائے تو روہت شرما پہلے ہی سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر تھے۔
مجموعی طور پر روہت کے چھکوں کی تعداد 645 ہو چکی ہے، جبکہ کرس گیل 553 اور شاہد آفریدی 476 چھکوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
