
اسلام آباد (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچا دیں۔ دوسری جانب، غریب طبقے اور ٹرانسپورٹ سیکٹر پر بوجھ کم کرنے کے لیے "ٹارگٹڈ سبسڈی” کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
Petrol Price in Pakistan
نئی قیمتیں اور اضافہ: وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق:
-
پٹرول: قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
-
ہائی اسپیڈ ڈیزل: قیمت میں 184 روپے 49 پیسے فی لٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے تک جا پہنچی ہے۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
ٹارگٹڈ سبسڈی کی تفصیلات: وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس میں عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا:
-
موٹر سائیکل سوار: ماہانہ 20 لٹر تک پٹرول پر 100 روپے فی لٹر سبسڈی دی جائے گی (تین ماہ کے لیے)۔
-
مال بردار گاڑیاں و ٹرک: ٹرکوں کے لیے 70 ہزار روپے اور بڑی مال بردار گاڑیوں کے لیے 80 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی کا اعلان۔
-
کاشتکار: چھوٹے کاشتکاروں اور مسافر بسوں کے لیے بھی خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
دیگر اہم فیصلے: حکومتی وزراء نے مزید بتایا کہ توانائی کی بچت کے لیے بازار جلد بند کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔ حکومت کا موقف ہے کہ عالمی مارکیٹ اور معاشی صورتحال کے پیشِ نظر یہ مشکل فیصلے ناگزیر تھے، تاہم مستحق طبقات کو سبسڈی کے ذریعے تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
Middle East Peace Plan: پاکستان اور چین کا 5 نکاتی فارمولا اور عالمی اثرات


