شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ ٹیم سے مستقل فارغ

Shaheen Shah Afridi looking disappointed after being dropped from Pakistan Test cricket squad.
شاہین شاہ آفریدی کو فرسٹ کلاس کرکٹ نہ کھیلنے اور گرتی رفتار کے باعث ٹیسٹ ٹیم سے مستقل الگ کرنے کا فیصلہ۔

لاہور (اسپورٹس رپورٹر)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تھنک ٹینک نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم کے لیے منتخب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے لاہور میں طویل فارمیٹ کے لیے لگائے جانے والے ریڈ بال کیمپ کے 22 کھلاڑیوں میں شاہین آفریدی کو شامل نہیں کیا، جس کے بعد اب وہ مستقبل میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

کرکٹ بورڈ کو اس بات پر شدید تحفظات ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتے اور چار روزہ میچز کا تجربہ حاصل کیے بغیر ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بولنگ میں بہتری کے امکانات کم ہیں۔ اسی بنیاد پر پی سی بی نے اب یہ حتمی فیصلہ کر لیا ہے کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان کو مستقبل میں ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے منتخب نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے