ملک میں سونے کی قیمتیں مسلسل گرنے لگیں، آج پھر بڑی کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں۔ اور آج پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے تازہ ترین اعدادوشمار
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ کے تازہ ترین ریٹس کچھ یوں ہیں:
فی تولہ سونا: قیمت میں 5,200 روپے کی بڑی کمی، جس کے بعد نئی قیمت 4,19,636 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونا: قیمت میں 4,458 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نیا بھاؤ 3,59,770 روپے پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے اور گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 4,100 روپے کی واضع کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
