
لاہور (ویب ڈیسک): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے جماعت نہم اور دہم کے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول فائنل کر دیا ہے۔ وہ تمام طلبہ جو اپنی رول نمبر سلپ اور امتحانی شیڈول کا انتظار کر رہے تھے، اب Lahore Board Matric Date Sheet 2026 کے مطابق اپنی تیاری مکمل کر سکتے ہیں۔
بورڈ کے مطابق امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے۔ صبح کا پرچہ 9:00 بجے اور شام کا پرچہ 2:00 بجے (جمعہ کو 2:30 بجے) شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : بچوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI): والدین کے لیے ایک مکمل گائیڈ
جماعت دہم (10th Class) مکمل ڈیٹ شیٹ 2026
| تاریخ | دن | صبح کا پرچہ (9:00 AM) | شام کا پرچہ (2:00 PM) |
| 27 مارچ | جمعہ | عربی | آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ |
| 28 مارچ | ہفتہ | جغرافیہ | تاریخ اسلام / تاریخ پاکستان |
| 30 مارچ | سوموار | انگریزی لازمی (پہلا گروپ) | انگریزی لازمی (دوسرا گروپ) |
| 31 مارچ | منگل | فزکس، معاشیات | فزکس، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن |
| 01 اپریل | بدھ | ایڈوانسڈ اسلامک سٹڈیز | ایڈوانسڈ اسلامک سٹڈیز |
| 02 اپریل | جمعرات | فارسی | سوکس (Civics) |
| 03 اپریل | جمعہ | ترجمۃ القرآن المجید (پہلا گروپ) | ترجمۃ القرآن المجید (دوسرا گروپ) |
| 06 اپریل | سوموار | بیالوجی / کمپیوٹر سائنس | بیالوجی / کمپیوٹر سائنس |
| 07 اپریل | منگل | ایجوکیشن | فوڈ اینڈ نیوٹریشن / پولٹری فارمنگ |
| 08 اپریل | بدھ | کیمسٹری / جنرل سائنس | کیمسٹری / جنرل سائنس |
| 09 اپریل | جمعرات | اسلامیات لازمی (پہلا گروپ) | اسلامیات لازمی (دوسرا گروپ) |
| 10 اپریل | جمعہ | اردو لازمی (پہلا گروپ) | اردو لازمی (دوسرا گروپ) |
| 13 اپریل | سوموار | ریاضی سائنس / جنرل ریاضی | ریاضی سائنس / جنرل ریاضی |
| 14 اپریل | منگل | ایلیمنٹس آف ہوم اکنامکس | ایلیمنٹس آف ہوم اکنامکس |
| 15 اپریل | بدھ | مطالعہ پاکستان (پہلا گروپ) | مطالعہ پاکستان (دوسرا گروپ) |
| 16 اپریل | جمعرات | پنجابی (پہلا گروپ) | پنجابی (دوسرا گروپ) |
جماعت نہم (9th Class) مکمل ڈیٹ شیٹ 2026
| تاریخ | دن | صبح کا پرچہ (9:00 AM) | شام کا پرچہ (2:00 PM) |
| 17 اپریل | جمعہ | معاشیات | آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ |
| 20 اپریل | سوموار | انگریزی لازمی (پہلا گروپ) | انگریزی لازمی (دوسرا گروپ) |
| 21 اپریل | منگل | ایلیمنٹس آف ہوم اکنامکس | الیکٹریکل وائرنگ / فش فارمنگ |
| 22 اپریل | بدھ | فزکس (پہلا گروپ) | فزکس (دوسرا گروپ) |
| 23 اپریل | جمعرات | عربی / جغرافیہ | ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن |
| 24 اپریل | جمعہ | ترجمۃ القرآن المجید (پہلا گروپ) | ترجمۃ القرآن المجید (دوسرا گروپ) |
| 27 اپریل | سوموار | کیمسٹری / جنرل سائنس | کیمسٹری / جنرل سائنس |
| 28 اپریل | منگل | مطالعہ پاکستان (اولڈ سیشن) | پولٹری فارمنگ |
| 29 اپریل | بدھ | اردو لازمی (پہلا گروپ) | اردو لازمی (دوسرا گروپ) |
| 30 اپریل | جمعرات | فارسی | سوکس (Civics) |
| 04 مئی | سوموار | ریاضی لازمی / جنرل | ریاضی لازمی / جنرل |
| 05 مئی | منگل | پنجابی (پہلا گروپ) | پنجابی (دوسرا گروپ) |
| 06 مئی | بدھ | بیالوجی / کمپیوٹر سائنس | بیالوجی / کمپیوٹر سائنس |
| 07 مئی | جمعرات | ایجوکیشن | تاریخ پاکستان / تاریخ اسلام |
| 08 مئی | جمعہ | اسلامیات لازمی (پہلا گروپ) | اسلامیات لازمی (دوسرا گروپ) |
امیدواروں کے لیے ضروری ہدایات
-
رول نمبر سلپ: امیدوار اپنی رول نمبر سلپ روزانہ ہمراہ لائیں، اس کے بغیر امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
-
وقت کی پابندی: صبح کے امیدوار 8:30 بجے اور شام کے امیدوار 1:30 بجے تک سینٹر پہنچ جائیں۔
-
موبائل فون: امتحانی مرکز میں موبائل لانا سخت ممنوع ہے۔
مزید تعلیمی اپڈیٹس اور تصدیق کے لیے آپ لاہور بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ BISE Lahore وزٹ کر سکتے ہیں۔
