کھیل

بوسٹن میراتھون 2026: پاکستانی رنرز نے میدان مار لیا، کانسٹیبل محمد امجد تیز ترین پاکستانی قرار

Pakistani runners celebrating at Boston Marathon 2026 finisher line
بوسٹن میراتھون 2026: کانسٹیبل محمد امجد علی اور دیگر پاکستانی رنرز کی شاندار کامیابی۔

بوسٹن (اردو ڈیسک): دنیا کی قدیم ترین اور باوقار ترین "بوسٹن میراتھون 2026” میں پاکستانی رنرز نے اپنی شاندار کارکردگی سے عالمی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پاکستان اور بیرون ملک مقیم 13 پاکستانیوں نے اس مشکل ترین دوڑ کو کامیابی سے مکمل کیا، جبکہ 4 رنرز نے ‘سکس اسٹار فنشر’ کا عالمی اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

کراچی پولیس کے کانسٹیبل محمد امجد علی نے سب کو حیران کر دیا اور 2 گھنٹے 42 منٹ اور 45 سیکنڈ میں ریس مکمل کر کے اس سال کے تیز ترین پاکستانی رنر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اپنی پہلی ورلڈ میجر میراتھون کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے امجد کا کہنا تھا کہ ٹریک پر چڑھائی اور اترائی کے مراحل کافی چیلنجنگ تھے، لیکن وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سفر میں ان کا ساتھ دیا۔

اس سال کی بوسٹن میراتھون پاکستانی رننگ کمیونٹی کے لیے اس لیے بھی یادگار رہی کہ مزید چار رنرز نے ‘ایبٹ ورلڈ میراتھون میجرز’ کا اپنا ‘سکس اسٹار’ سفر مکمل کر لیا۔ ان میں درج ذیل نام شامل ہیں:

  • ڈاکٹر جہانزیب مغل (کراچی)

  • نوشیروان علی (کراچی)

  • بلال احسن (اسلام آباد)

  • محمد فصیح صالح (ناروے)

بلال احسن نے گھٹنے کی تکلیف کے باوجود یہ ریس مکمل کی، جبکہ نوشیروان علی نے اپنی کامیابی کو اپنی فیملی اور دوستوں کے نام کیا جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا حوصلہ بڑھایا۔


بوسٹن میراتھون میں شریک پاکستانی رنرز کے مکمل نتائج:

ناممقاموقتریمارکس
محمد امجدکراچی2:42:45تیز ترین پاکستانی
سید حمزہامریکا2:51:06دوسری پوزیشن
نزار نیانیامریکا3:01:44تیسری پوزیشن
فصیح صالحناروے3:10:36پرسنل بیسٹ، سکس اسٹار
شہزادہ حسینبرطانیہ3:21:45نمایاں کارکردگی
بشیری انجمامریکا3:22:45نمایاں خاتون رنر
بلال احسناسلام آباد3:23:53سکس اسٹار
عامر بٹامریکا3:43:33کامیاب فنشر
ڈاکٹر سلمان خانامریکا3:46:48کامیاب فنشر
جامع خانامریکا3:47:26پرسنل بیسٹ
ماہین شیخبرطانیہ3:52:01پرسنل بیسٹ
نوشیروان علیکراچی4:15:33سکس اسٹار
ڈاکٹر جہانزیب مغلکراچی5:01:39سکس اسٹار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے