لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے 9th کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا

BISE Lahore 9th Class Registration Schedule 2026 Notification

پنجاب بورڈز کی جانب سے نویں جماعت کے ریگولر طلبہ کے لیے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان۔

لاہور: پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) نے تعلیمی سیشن 2026-2028 کے لیے کلاس نہم (9th) کے ریگولر طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن اور داخلہ شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، لاہور بورڈ سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں نویں جماعت کے ریگولر طلبہ کے داخلے اور آن لائن ڈیٹا انٹری کا آغاز ہو چکا ہے۔ شیڈول کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

لاہور بورڈ کا نوٹیفیکیشن
اردو ڈیسک
  • بغیر لیٹ فیس کے ساتھ: طلبہ 25 اپریل 2026 سے 08 جون 2026 تک اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

  • 600 روپے لیٹ فیس کے ساتھ: مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد طلبہ 09 جون 2026 سے 23 جون 2026 تک لیٹ فیس کے ساتھ اپلائی کر سکیں گے۔

تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخوں کے اندر آن لائن ڈیٹا انٹری مکمل کریں اور اصل کمپیوٹرائزڈ چالان و انروالمنٹ ریٹرن کی ہارڈ کاپی بورڈ آفس میں جمع کروائیں۔ یہ فیصلہ طلبہ کے وسیع تر مفاد اور تعلیمی کیلنڈر کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے