پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کی فائنل ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026
لاہور (رپورٹ: اردو ڈیسک ڈاٹ کام) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز (BISE) نے بارہویں (سیکنڈ ایئر) اور گیارہویں (فرسٹ ایئر) جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق امتحانات کا آغاز 20 مئی 2026 سے ہوگا۔
بارہویں جماعت (2nd Year) کی مکمل ڈیٹ شیٹ
سیکنڈ ایئر کے امتحانات درج ذیل شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے:
20 مئی: سائیکالوجی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن
21 مئی: انگلش (لازمی)
22 مئی: ترجمۃ القرآن، سوکس، ایتھکس
25 مئی: کیمسٹری
01 جون: اکنامکس، بینکنگ، کمپیوٹر اسٹڈیز
02 جون: اسلامک اسٹڈیز (اختیاری)، اکاؤنٹنگ
03 جون: ریاضی (Maths)، بیالوجی
04 جون: ہسٹری، جغرافیہ
05 جون: کمپیوٹر سائنس
08 جون: اردو (لازمی)، پاکستانی کلچر
09 جون: سوشیالوجی، چائلڈ ڈویلپمنٹ
10 جون: فزکس
11 جون: پنجابی، عربی، فارسی، انگلش (اختیاری)
12 جون: مطالعہ پاکستان (لازمی)
گیارہویں جماعت (1st Year) کی مکمل ڈیٹ شیٹ
فرسٹ ایئر کے امتحانات کا آغاز 15 جون سے ہوگا:
15 جون: سائیکالوجی، کلوتھنگ اینڈ ٹیکسٹائل
16 جون: انگلش (لازمی)
17 جون: سوکس، بزنس میتھ
18 جون: کیمسٹری
19 جون: اسلامیات (لازمی)
22 جون: ریاضی (Maths)، بیالوجی
23 جون: اسلامک اسٹڈیز (اختیاری)، اکاؤنٹنگ
29 جون: اکنامکس، سوشیالوجی
30 جون: اردو (لازمی)
02 جولائی: فزکس، ایجوکیشن، پرنسپلز آف اکنامکس
03 جولائی: ترجمۃ القرآن، ایتھکس
06 جولائی: پنجابی، عربی، پرنسپلز آف کامرس
07 جولائی: تاریخِ اسلام، تاریخِ پاکستان، تاریخِ ہند، جغرافیہ
08 جولائی: کمپیوٹر سائنس، ہوم مینجمنٹ
اوقات کار اور پریکٹیکل امتحانات
بورڈ حکام کے مطابق صبح کا پیپر 9:00 بجے اور شام کا پیپر 2:00 بجے شروع ہوگا (جمعہ کے دن شام کا پیپر 2:30 بجے ہوگا)۔ تحریری امتحانات کے بعد پریکٹیکل امتحانات کا مرحلہ 10 جولائی 2026 سے شروع ہوگا جس میں کمپیوٹر اسٹڈیز، فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی کے عملی امتحانات لیے جائیں گے۔
