آسٹریلیا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر پابندی عائد کر دی

آسٹریلیا نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر کے اس پر باضابطہ پابندی عائد کر دی ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، آسٹریلوی وزیرِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ بلوچ لبریشن آرمی پاکستان میں ہونے والے متعدد دہشت گردانہ حملوں میں ملوث پائی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ آسٹریلیا دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف نبرد آزما ہے اور حکومت کا عزم غیر متزلزل ہے کہ ایسے تمام عناصر کے خلاف سخت موقف اپنایا جائے جو علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانا اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنا ہے، تاکہ محفوظ مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔
۔
