وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور کا رشتہ طے پا گیا، جاتی عمرہ میں سادہ تقریب

لاہور (پرویز بشیر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چھوٹی بیٹی ماہ نور کا رشتہ طے پا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں جاتی عمرہ میں منگنی کی ایک مختصر اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔
سادگی اور بچت کی مثال
ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب کو انتہائی محدود اور سادہ رکھنے کا مقصد ملک کے موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر "سادگی اور بچت” کی پالیسی کو برقرار رکھنا تھا۔ اسی وجہ سے کسی بڑی تقریب کے بجائے صرف قریبی رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا تھا۔
تقریب کے شرکاء
منگنی کی اس اہم تقریب میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف، مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی فیملی اور دیگر قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی اور نئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لڑکے کا خاندانی پس منظر
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ماہ نور کا رشتہ جس خاندان میں طے پایا ہے ان کا تعلق ایک معروف کاروباری فیملی سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم، ابھی تک لڑکے کی شناخت اور شادی کی تاریخ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں لائی گئی ہیں۔
