نئے کرنسی نوٹ کب آئیں گے؟ اسٹیٹ بینک کی تیاریوں کو حتمی شکل، دسمبر میں پرنٹنگ متوقع

Image showing new currency note printing arrangements and modern machinery by the State Bank of Pakistan
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے دسمبر میں نئے کرنسی نوٹوں کی پرنٹنگ شروع کیے جانے کا امکان، انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اسلام آباد (اردو ڈیسک): ملک میں نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں نئے ڈیزائن کے نوٹوں اور دس روپے کے سکے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ ماہ (دسمبر) سے نئے کرنسی نوٹوں کی پرنٹنگ کا آغاز کیے جانے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کی پرنٹنگ کے لیے تمام تر انتظامی امور مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ اس مقصد کے لیے جدید مشینری کی اپ گریڈنگ کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، نئے نوٹوں کے آنے کے ساتھ ہی دس روپے مالیت کا کاغذی کرنسی نوٹ ختم کر کے اس کی جگہ دس روپے مالیت کا نیا سکہ باقاعدہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نئے کرنسی نوٹوں اور دس روپے کے سکے کے مارکیٹ میں باضابطہ اجراء سے قبل، عوام اور صارفین کو پہلے سے زیر گردش پرانے نوٹ بینکوں میں واپس جمع کروانے یا تبدیل کرنے کے لیے مناسب مہلت فراہم کی جائے گی تاکہ عام شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے