ہینلے پاسپورٹ انڈیکس: سنگاپور دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، پاکستان دنیا کے چار کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل

Henley Passport Index 2026 showing Singapore as strongest and Pakistan among the weakest passports
دنیا کے طاقتور اور کمزور ترین پاسپورٹس کی تازہ ترین درجہ بندی

عالمی ادارے ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق سنگاپور بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔ اس فہرست کے دوسرے رخ پر نظر ڈالی جائے تو پاکستان دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں نیچے سے چوتھے نمبر پر برقرار ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے شہری 192 ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ جاپان، جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ ناروے اور سوئٹزرلینڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی درجہ بندی میں افغانستان سب سے آخر میں ہے جس کے بعد شام اور عراق کا نمبر آتا ہے۔ پاکستان اس فہرست میں نیچے سے چوتھے نمبر پر ہے، جس کے حامل افراد صرف 31 ممالک میں ویزا فری انٹری کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سیاسی عدم استحکام اور ہجرت کے بڑھتے ہوئے رجحانات کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کی قدر میں کمی کی بڑی وجوہات ثابت ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے