پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت کیا ہے؟ فی لیٹر قیمت میں شامل ٹیکسز کی مکمل تفصیلات

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت کیا ہے؟
اسلام آباد: وزارتِ توانائی کے ذرائع نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر قیمت پر عائد ٹیکسز کی مکمل تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی تفصیلات کے مطابق، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کا 32 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت کا 21 فیصد حصہ صرف مختلف ٹیکسوں پر مشتمل ہے۔
پیٹرول پر ٹیکسز کی تفصیل
ذرائع کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 129 روپے 72 پیسے کے ٹیکسز شامل ہیں۔ جن کی تقسیم کچھ یوں ہے:
کسٹم ڈیوٹی: 23 روپے 72 پیسے
پیٹرولیم لیوی: 103 روپے 50 پیسے
کلائمیٹ سپورٹ لیوی: 2 روپے 50 پیسے
ڈیزل پر ٹیکسز کی تفصیل
اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں کل 82 روپے 81 پیسے ٹیکسز کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:
کسٹم ڈیوٹی: 51 روپے 62 پیسے
پیٹرولیم لیوی: 28 روپے 69 پیسے
کلائمیٹ سپورٹ لیوی: 2 روپے 50 پیسے
حالیہ اضافہ
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں حالیہ ردوبدل کے بعد پیٹرول 6 روپے 51 پیسے جبکہ ڈیزل 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور عام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
