پریکٹیکل امتحانات کے لیے ممتحن کی ڈیوٹیاں اب کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے لگائی جائیں گی

Lahore Board computerized examiner duty allotment system news
لاہور بورڈ نے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت کے لیے خودکار نظام متعارف کروا دیا

لاہور (اردو ڈیسک): لاہور بورڈ نے پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے پہلی بار خودکار (Automated) نظام متعارف کروا دیا ہے۔ اس نئے سسٹم کے تحت اب پریکٹیکل امتحانات کے لیے ممتحن (Examiners) کی ڈیوٹیاں کمپیوٹرائزڈ طریقے سے لگائی جائیں گی، جس سے سفارشی کلچر کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

بورڈ حکام کے مطابق، اس خودکار نظام کے بعد اب کوئی بھی ممتحن اپنی مرضی کے سینٹر میں ڈیوٹی نہیں لگوا سکے گا۔ مزید برآں، لاہور بورڈ کے تمام پریکٹیکل امتحانات کو اب ‘سینٹرل مارکنگ’ کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد انسانی مداخلت کو ختم کر کے میرٹ اور شفافیت کو فروغ دینا ہے، جو کہ لاہور بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے