لاہور کے 4 تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ملازمت کے سنہری مواقع: آن لائن درخواستیں طلب

لاہور (UrduDesk): محکمہ صحت، حکومتِ پنجاب نے "وزیراعلیٰ پنجاب اقدامات” (CM Punjab Initiatives) کے تحت لاہور کے 4 تحصیل ہیڈ کوارٹر (THQ) ہسپتالوں کے لیے کوالیفائیڈ اور تجربہ کار پیشہ ور افراد سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
خالی اسامیاں: محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق، درج ذیل آسامیاں دستیاب ہیں:
ڈینٹل سرجنز
رجسٹرڈ نرس
کلینیکل کوآرڈینیٹرز
ہسپتال ایڈمنسٹریٹر
کلینیکل فارماسسٹس
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز (میڈیکل، لیب، ریڈیولوجی، او ٹی، اینستھیزیا، ڈینٹل، فارمیسی اور آپٹومیٹرسٹ)
درخواست جمع کروانے کا طریقہ: خواہشمند امیدواروں کو خصوصی پے پیکیج کے تحت ان آسامیوں کے لیے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔
آن لائن اپلائی کرنے کا لنک: https://hspp.pshealthpunjab.gov.pk
آخری تاریخ: درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 5 جولائی، 2026 بوقت رات 11:59 بجے ہے۔
مزید معلومات کے لیے امیدوار محکمہ صحت کی ہیلپ لائن 1033 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
