سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو فوری نجی ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

Imran Khan high-resolution portrait graphic without text for news thumbnail
سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم، علاج پر سیاست کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو علاج کے لیے فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا عبوری حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے طبی معاملے یا میڈیکل رپورٹ کو سیاست کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

عدالتی کارروائی اور اہم نکات

سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی پر اعتراض اٹھایا اور پمز ہسپتال کا موقع پیش کیا، جس پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیز بھنڈاری نے موقف اختیار کیا کہ پمز میں تو اکثر لے کر جایا جاتا ہے۔

  • اخراجات کی ادائیگی: جسٹس شاہد وحید کے استفسار پر کہ نجی ہسپتال کے اخراجات کون برداشت کرے گا، بانی پی ٹی آئی کی بہن  عظمیٰ خان نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ تمام اخراجات ہم خود ادا کریں گے۔

  • طبی رپورٹس کی تحفظ: جسٹس شاہد وحید نے خدشہ ظاہر کیا کہ علاج کی رپورٹس پبلک نہ کرنے کی گارنٹی کون دے گا؟ عدالت نے واضح کیا کہ میڈیکل رپورٹ پر سیاست کی اجازت بالکل نہیں ہوگی۔

  • میڈیکل بورڈ اور ملاقات: سپریم کورٹ نے ایک خصوصی ڈاکٹرز بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ان کے ذاتی معالج بھی موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ عدالت نے ہفتے میں ایک دن اہل خانہ سے ملاقات کا حکم بھی دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے یہ بھی حکم جاری کیا ہے کہ عمران خان کو تا حکمِ ثانی ہسپتال میں ہی رکھا جائے

سکیورٹی اور امن و امان کی ہدایت

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی کے تحت ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتظامیہ کو پابند کیا ہے کہ ہسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال کسی صورت متاثر نہ ہو۔ سپریم کورٹ کے عبوری حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی آئندہ سماعت تک ہسپتال میں ہی زیرِ علاج رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے