عابد شیر علی نے دوسری شادی کر لی، نکاح کی تصاویر وائرل

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی دوسری شادی کی تصویر
سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی کے اسلام آباد میں ہونے والے نکاح کی ایک خوبصورت تصویر

فیصل آباد (ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے دوسری شادی کر لی ہے، جس کی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں سادگی مگر وقار کے ساتھ منعقد کی گئی۔

نکاح کی اس پروقار تقریب کو انتہائی محدود اور خاندانی حد تک رکھا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تقریب میں عابد شیر علی کے والد اور ن لیگ کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی، اہل خانہ اور چند انتہائی قریبی رشتیداروں نے شرکت کی۔

خاندانی ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق عابد شیر علی کی اہلیہ کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے ایک غیر سیاسی اور معزز خاندان سے ہے۔

یاد رہے کہ عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ فاطمہ عابد کا انتقال سال 2021ء میں ہوا تھا۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں اور ان کی وفات پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے عابد شیر علی اور ان کے خاندان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر عابد شیر علی اور ان کی اہلیہ کے نکاح کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ان کے مداحوں اور سیاسی حلقوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے