زیادہ فائبر نقصان دہ؟ فائبر کے معدے پر اثرات. ماہرین غذائیت کی وارننگ

فائبر کے معدے پر اثرات، کس مقدار سے زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے؟ ماہرین غذائیت نے خبردار کردیا

اردوڈیسک
February 11, 2026

فائبر کو طویل عرصے سے نظامِ ہاضمہ کے مسائل کا مؤثر حل سمجھا جاتا رہا ہے اور ماہرینِ صحت اکثر ریشے دار غذا، سبزیوں اور فائبر کی مقدار بڑھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

فائبر آنتوں کی صحت بہتر بنانے، قبض سے بچاؤ اور ہاضمے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تاہم غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر صورت میں فائبر کی مقدار بڑھانا معدے کے مسائل کا درست حل نہیں ہوتا

Healthy high fiber diet eating concept with antioxidants and vitamins۔

ماہرین کے مطابق اکثر لوگ یہ سمجھ لیتے ہیں کہ محض سلاد کھانے سے ہی انہیں مطلوبہ فائبر مل رہا ہے، حالانکہ اگر کسی کو روزانہ تقریباً 30 گرام فائبر درکار ہو تو اسے 15 سے زائد پیالے سلاد کھانے پڑیں گے۔ اس کے مقابلے میں اتنی ہی مقدار میں فائبر ایک ایووکاڈو، دو چائے کے چمچ السی کے بیج اور دو کھانے کے چمچ چیا سیڈز سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اگر ایووکاڈو روزمرہ خوراک میں شامل کرنا ممکن نہ ہو تو ناشپاتی یا امرود کے ساتھ چنے کھانا بھی اچھا متبادل ہوسکتا ہے۔

Chickpeas Bowl with a Fresh Salad

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ فائبر بھی پروٹین کی طرح ہر وقت اور ہر حالت میں فائدہ نہیں دیتا۔ برسوں سے اپھارہ، گیس، قبض اور بھاری پن جیسے مسائل کے لیے زیادہ فائبر کو بنیادی علاج سمجھا جاتا رہا ہے، مگر اس کے باوجود کئی افراد کو افاقہ نہیں ہوتا۔

زیادہ فائبر لینے سے درج ذیل مسائل پیدا ہوسکتے ہیں:

اپھارہ
گیس
پیٹ میں درد
قبض یا اسہال
معدے میں بھاری پن

Best Autumn Harvest Chickpea Bowls Recipe

غذائی ماہر کے مطابق خاص طور پر ناقابلِ حل فائبر بعض صورتوں میں نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، بالخصوص ان افراد کے لیے جنہیں چھوٹی آنت میں بیکٹیریا کی زیادتی، مستقل قبض یا سست اور حساس نظامِ ہاضمہ کا سامنا ہو۔ ایسے حالات میں زیادہ فائبر درد اور اپھارہ بڑھا سکتا ہے، آنتوں کی حرکت کو سست کرسکتا ہے اور ہاضمے میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آنتوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے فائبر کی مقدار آہستہ آہستہ بڑھانی چاہیے، پانی زیادہ پینا چاہیے اور خوراک میں توازن رکھنا ضروری ہے۔ صرف مقدار بڑھانا مسئلے کا حل نہیں بلکہ خوراک کی درست ترتیب بھی اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے