ہونہار اور مستحق طلبہ کے لیے سنہری موقع، لمز (LUMS) نے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام 2026 کا اعلان کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک): پاکستان کی مایہ ناز یونیورسٹی، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) نے ملک بھر کے باصلاحیت لیکن مالی طور پر کمزور طلبہ و طالبات کے لیے اپنے مشہور ‘نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام’ (NOP) کے تحت مفت تعلیم دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے منتخب ہونے والے طلبہ کو 100 فیصد تعلیمی وظائف اور اضافی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔
اشتہار کے مطابق، اس اسکالرشپ کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز اکتوبر 2026 میں ہوگا۔
اہلیت کا معیار کیا ہے؟
پروگرام میں شامل ہونے کے لیے درج ذیل شرائط کو پورا کرنا لازمی ہے:
تعلیمی ریکارڈ: میٹرک یا او لیول (O-Levels) میں کم از کم 80 فیصد نمبر ہونا لازمی ہیں۔
مالی حیثیت: ایسے ہونہار طلبہ جو اعلیٰ تعلیم کے اخراجات اٹھانے کی مالی استطاعت نہیں رکھتے۔
درخواست دینے کا طریقہ اور مراحل
لمز نے درخواست گزاروں کی آسانی کے لیے پورے عمل کو 4 آسان مراحل میں تقسیم کیا ہے:
پہلا مرحلہ (درخواست): انٹرمیڈیٹ (ایف اے/ایف ایس سی) یا اے لیول کے پہلے سال (First Year) میں زیرِ تعلیم طلبہ nopscs.lums.edu.pk پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔
دوسرا مرحلہ (سمر کوچنگ): شارٹ لسٹ ہونے والے طلبہ کو گرمیوں کی چھٹیوں میں 2 ہفتوں کے لیے لمز یونیورسٹی بلایا جائے گا، جہاں ان کے سفری اور دیگر تمام اخراجات یونیورسٹی خود اٹھائے گی۔
تیسرا مرحلہ (داخلہ ٹیسٹ): کوچنگ سیشن کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ کے آفیشل داخلہ امتحان کی رجسٹریشن فیس بھی لمز ادا کرے گا۔
چوتھا مرحلہ (حتمی داخلہ): تعلیمی اور نصابی معیار پر پورا اترنے والے طلبہ admissions.lums.edu.pk کے ذریعے لمز کے باقاعدہ ‘NOP اسکالر’ بن کر مفت تعلیم حاصل کر سکیں گے۔
کن شعبہ جات میں داخلہ لیا جا سکتا ہے؟
کامیاب امیدوار لمز کے درج ذیل پانچ بڑے اسکولوں میں داخلہ لے سکتے ہیں:
بزنس اسکول: اکاؤنٹنگ، فنانس اور مینجمنٹ سائنسز۔
ہیوینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز: انگریزی، تاریخ، معاشیات (Economics)، پولیٹیکل سائنس، سائیکالوجی اور کمپیوٹر سائنس۔
سائنس اینڈ انجینئرنگ: کمپیوٹر سائنس، بائیولوجی، کیمسٹری، فزکس، میتھس، الیکٹریکل اور کیمیکل انجینئرنگ۔
لا اسکول: بی اے، ایل ایل بی (BA-LL.B)۔
اسکول آف ایجوکیشن: انڈرگریجویٹ مائنرز۔
رابطہ اور معلومات
مزید تفصیلات یا کسی بھی مسئلے کی صورت میں طلبہ لمز کے NOP سنٹر سے فون نمبر 042-35608000 (ایکسٹینشن: 2179) پر یا ای میل helpdesknop@lums.edu.pk پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
