ناہید رانا آئی سی سی ‘پلیئر آف دی منتھ’ قرار

دبئی / ڈھاکہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے بنگلہ دیش کے نوجوان اور برق رفتار فاسٹ بولر ناہید رانا کو اپریل 2026 کے لیے ‘پلیئر آف دی منتھ’ قرار دے دیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور حال ہی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں تباہ کن بولنگ کرنے پر دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی کامیابی
ناہید رانا نے اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کے دوسرے میچ میں انہوں نے صرف 32 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کی بدولت بنگلہ دیش نے یہ سیریز 1-2 سے اپنے نام کی اور ناہید رانا ‘پلیئر آف دی سیریز’ بھی قرار پائے۔
پاکستان کے خلاف ‘میچ وننگ’ اسپیل
ناہید رانا کی کارکردگی صرف اپریل تک محدود نہ رہی، بلکہ انہوں نے مئی کے آغاز میں پاکستان کے خلاف ڈھاکہ ٹیسٹ میں بھی اپنی رفتار کا جادو جگایا۔ انہوں نے دوسری اننگز میں 40 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور بظاہر ڈرا کی طرف بڑھتے ہوئے میچ کو بنگلہ دیش کی 104 رنز سے تاریخی جیت میں بدل دیا۔ ان کی 147 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا تھا۔
Bangladesh’s rising pace sensation has been rewarded with the ICC Men’s Player of the Month honour for April 2026 ⭐
More ➡️ https://t.co/Hukdbwkf1i pic.twitter.com/AcaXMjBl3Z
— ICC (@ICC) May 14, 2026
بنگلہ دیش کے دوسرے کھلاڑی
ناہید رانا یہ معتبر اعزاز حاصل کرنے والے بنگلہ دیش کے محض دوسرے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز آل راؤنڈر مہدی حسن میراز نے حاصل کیا تھا۔
ناہید رانا کا ردعمل
ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ناہید رانا کا کہنا تھا:
"نیوزی لینڈ جیسی عالمی معیار کی ٹیم کے خلاف پرفارم کر کے یہ ایوارڈ جیتنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا ہمیشہ یادگار رہے گا۔”
