پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا منظر، خالی اسکول کی عمارت۔
حکومتِ پنجاب کی جانب سے 22 مئی سے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

لاہور: حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم گرما کی طویل تعطیلات

کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق چھٹیوں کا آغاز رواں ماہ کی 22 تاریخ سے ہوگا۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22 مئی سے شروع ہوں گی اور انشاء اللہ 24 اگست کو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صوبے میں بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت اور طلبہ کو ہیٹ ویو کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ 22 مئی سے قبل امتحانی یا دیگر ضروری امور مکمل کر لیں۔

 تعطیلات کے اعلان کے ساتھ ہی اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو موسم گرما کا کام (Summer Vacation Work) پہلے ہی فراہم کر دیں تاکہ طویل چھٹیوں کے دوران بچوں کا تعلیمی تسلسل برقرار رہ سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے