پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری: سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
پاکستان کے معاشی محاذ سے بڑی کامیابی سامنے آئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کی وزارت خزانہ کی جانب سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہو چکے ہیں۔ یہ رقم 15 اپریل 2026 کو مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔
سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو مزید سہارا دینے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا وعدہ کیا ہے۔
رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، سعودی عرب سے ملنے والی اس رقم سے ملکی ذخائر پر دباؤ میں واضح کمی آئے گی۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کے پرانے ڈپازٹس کو بھی طویل مدت کے لیے رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جو بیرونی ادائیگیوں کے توازن کے لیے انتہائی اہم ہے۔
اس پیش رفت سے ملکی معیشت اور روپے کی قدر کو استحکام ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
