کاہنہ سمیت لاہورکے 13 ہسپتالوں میں نئی سہولت متعارف، عوام کا بڑا مسلہ حل

Free medical fitness certificate counter established at government hospital in Lahore for driving license
لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے فری میڈیکل کاؤنٹر قائم کر دیے گئے ہیں۔

لاہور (خصوصی رپورٹر): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت اب شہریوں کو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بالکل مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق شہری شہر کے 13 نامزد سرکاری اسپتالوں سے بغیر کسی اخراجات کے اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

مفت میڈیکل کاؤنٹرز قائم کیے جانے والے 13 سرکاری اسپتال: شہریوں کی سہولت کے لیے درج ذیل اسپتالوں میں خصوصی فری میڈیکل کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں:

  • ڈی ایچ کیو میاں میر اسپتال

  • ڈی ایچ کیو مزنگ اسپتال

  • جنرل اسپتال غازی آباد

  • ٹی ایچ کیو سبزہ زار اسپتال

  • گورنمنٹ اسپتال سمن آباد

  • گورنمنٹ جنرل اسپتال قلعہ گجر سنگھ

  • گورنمنٹ جنرل اسپتال شاہدرہ

  • ٹی ایچ کیو بلال گنج

  • گورنمنٹ اسپتال سوڈیوال

  • ٹی ایچ کیو کاہنہ

  • ٹی ایچ کیو رائے ونڈ

  • گورنمنٹ آئی اینڈ جنرل اسپتال سوامی نگر شالیمار

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے دوران درپیش مالی مشکلات کا خاتمہ کرنا اور قانونی عمل کو مزید آسان بنانا ہے۔ لاہور کے تمام شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے