بریکنگ نیوز: عوام کے لیے بڑی خوشخبری! نئے فارمولے کے تحت پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

Petrol pump in Pakistan as government considers relief in petrol prices under a new formula.
پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان، حکومت اور آئل ریفائنریز کے درمیان نئے فارمولے پر پیش رفت۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک): مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بالاخر ریلیف کی ایک بڑی امید پیدا ہو گئی ہے۔ حکومت اور آئل ریفائنریز کے درمیان طے پانے والے نئے فارمولے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک کی بڑی کمی ممکن ہو سکتی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم کی بنیادی ترجیح ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آئل ریفائنریز کے ساتھ اہم نشست طے پا چکی ہے، اور ریفائنریز کے تعاون سے حکومت عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری ریلیف دینے کی پوزیشن میں آ جائے گی۔

قیمتوں میں اضافہ روک دیا گیا، 27 ارب کا ریلیف منتقل

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بتایا کہ جمعہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کا ممکنہ اضافہ ہونا تھا، لیکن وزیراعظم کی سخت ہدایت پر اس اضافے کو روک دیا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے ریفائنریز نے خود اٹھایا۔

وزیر اطلاعات کے مطابق، حکومت اب تک عوام کو پیٹرولیم ریلیف کی مد میں 27 ارب روپے کا فنڈ اور بچت فراہم کر چکی ہے تاکہ عالمی و مقامی سطح پر قیمتوں کے دباؤ کو عام شہری تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔

آئل ریفائنریز اور وزارت پیٹرولیم کی آنے والی نشست کے بعد قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے